کشمیر میں باراتیوں کی کار ڈیم میں جا گری، دلہن سمیت 4 جاں بحق

ajk accident bride & 3 other killed
کیپشن: accident
سورس: bureau ajk

  ایک نیوز نیوز: وادی نیلم سے مظفرآباد آنے والی باراتیوں کی کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نوسیری ڈیم میں جاگری دولہن  اور ڈرائیور سمیت  چار افراد   جاں بحق دولہا اور دیگر 4 زخمیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ۔

 رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم سے مظفرآباد آنے والی کار ماربل کے قریب  ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نوسیری ڈیم میں جاگری گاڑی میں سوار دولہن, دوخواتین اور ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ دولہا اویس سمیت پانچ بچوں کو زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا پولیس کے مطابق ڈیم میں ڈوبنے والے ڈرائیو اور دوخواتین کی لاشیں نکال کی گئی ہیں جبکہ دولہن کی لاش پہلے ہی ریسکیو کر لی گئی تھی مظفرآباد کے علاقہ  راڑو مہاجر کیمپ میں شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔