ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دوران حکومت ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور انہیں بلیک میل بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب رات گئے جاری ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کولیشن پارٹنرز تھے، اس لیے بلیک میل ہوتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’بجٹ یا کوئی بل پاس کرانا ہوتا تو اتحادیوں کی منتیں کرنا پڑتیں۔ اپنی ایجنسیوں کو اس موقع پر کہنا پڑتا تھا کہ اتحادیوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے اسمبلی میں لائیں۔ ایک عذاب سے گزرے تھے۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ضمنی الیکشنز کے لیے نکلیں۔ نوجوان ملک کا 60 فیصد ہیں اور مستقبل ان کا ہے۔’کئی بار نوجوان ووٹ نہیں ڈالتے، میں چاہتا ہوں آپ صبح سات بجے پولنگ سٹیشنز پر ہوں، چاہے بارش ہو رہی ہو یا جو بھی ہو۔
عمران خان نوجوانوں سے یہ بھی کہا کہ سب نے جلدی جا کر ووٹ ڈالنے ہیں اور پھر پولنگ سٹیشنز پر کھڑے ہو جانا ہے، میں چاہتا ہوں سب کو پتہ چلے کہ قوم کسی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ضمنی الیکشنز کے موقع پر 2018 کے الیکشن سے بھی زیادہ جوش دیکھا ہے۔اس میں سوشل میڈیا کا بڑا کردار ہے جبکہ ٹک ٹاک نے بھی بڑا کمال کیا ہے۔