بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال کا ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Jul 17, 2022 | 10:42 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اوپنر تمیم اقبال نے ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ پر بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ آج سے مجھے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر مانا جائے، میں سب کا شکر گزار ہوں۔
قبل ازیں بنگلایش کے اوپنر نے ٹی20 کرکٹ سے 6 ماہ کی بریک لیا تھی اور 6 ماہ میں اپنے مستقبل کا اعلان کرنے کا کہا تھا۔
بنگال ٹائیگرز کے لیے ٹی20 انٹرنیشنل میں نمائندگی کرتے ہوئے تمیم اقبال نے 78 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 1758 رنز بنائے، جس میں انکی اوسط 24.08 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 117 رہا۔
بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے کپتان نے ٹی20 کیرئیر میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریاں اسکور کیں۔
واضح رہے کہ تمیم اقبال نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں