بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک

ایک نیوز نیوز: بلوچستان کے علاقے زیارت کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق کے مغوی کزن عمر جاوید کو بھی شہید کردیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق زیارت کے علاقے ورچوم میں ریکوری آپریشن کے دوران عمر جاوید کا جسد خاکی ملا ہے۔
اندازے کے مطابق دہشتگردوں نے عمر جاوید کو اغوا کے فوری بعد شہید کردیا تھا۔ تین سے چار فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شہید حوالدار خان محمد کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے، حوالدار خان محمد کرنل لئیق شہید کی بازیابی کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا تعاقب کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔