ایک نیوز نیوز: ایک اور بھارتی ایئرلائن کے طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔
پاکستان سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ذرائع کے مطابق بھارت کی نجی ایئر لائن کا طیارہ شارجہ سے حیدر آباد دکن جا رہا تھا۔
سی اے اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث اس کے کپتان نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔
پاکستان سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے پر بھارتی نجی ایئر لائن کے طیارے کے کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرایا ہے،بھارتی طیارے میں 180 مسافر سوار تھے۔