ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کا ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ آپ کا ووٹ ہی آپکی طاقت ہے، ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کی کرپشن اور معاشی تباہی کا ضرور سوچیےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پی ٹی آئی کے دور میں اپنی منزل سے دور ہوگیا، اس کا اظہار ووٹ سے کرنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کو پونے4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا، شہریوں کو مفت ادویات اور طلباء کو وظائف سے محروم کیا گیا، سرکاری اسامیوں اور تبادلوں کی کھلے عام خرید و فروخت کی گئی، شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پر رہی، پنجاب کی جو حالت کی گئی، وہ پنجاب کےلوگوں کی توہین سے کم نہیں، ووٹ کی طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص کی اناء، اندازِ سیاست اور نااہلی نے معاشرے کے حسن کو تہ و بالا کرکے رکھ دیا، اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئےڈالیں، مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔
پنجاب کو پونے4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا. شہریوں کو مفت ادویات اور طلباء کو وظائف سےمحروم کیا گیا. سرکاری آسامیوں اورتبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی. شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی. پنجاب کی جو حالت کی گئی، وہ پنجاب کےلوگوں کی توہین سےکم نہیں
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 17, 2022
آپکا ووٹ ہی آپکی طاقت ہے. اس طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کومسترد کریں.ایک شخص کی اناء،اندازِ سیاست اور نااہلی نےہمارے معاشرےکے حسن کو تہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے. اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئےڈالیں. مجھے آپکی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 17, 2022