مسجد وزیر خان میں رقص کا معاملہ ، صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف چالان عدالت میں پیش

Jul 17, 2021 | 15:55 PM

admin
لاہور: مسجد وزیر خان میں رقص کرنے اور ویڈیو بنانے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پراسیکیوشن نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر دیا ۔

ایک نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جویریہ منیر بھٹی کے روبرو چالان پیش کیا گیا ۔پراسیکیوشن نے چالان میں سولہ گواہوں کو نامزد کیا ہے ۔ جبکہ تھانہ اکبری گیٹ میں صبا قمراوربلال سعیدکے خلاف مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور تھانہ اکبری گیٹ میں دفعہ 295 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا لہٰذا ان دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔بعد ازاں گلوکار بلال سعید نے واقعے پر قوم سے معافی مانگ لی ۔

مزیدخبریں