ایک نیوز: تیل و گیس کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار،وزارت توانائی کی جانب سے سوئی سدرن اور نادرن کی اجارہ داری ختم کردی گئی ، نوٹیفکیشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے سوئی سدرن اور نادرن کی اجارہ داری ختم کرتے ہوئےگیس پیداواری کمپنیوں کو 35 فیصد گیس نجی کمپنیوں کو بیچنےکا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی تھرڈ پارٹی سیل سے تیل و گیس کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، ایس آئی ایف سی کی کوششوں کے نتیجے میں پیٹرولیم پالیسی میں ترمیم کی گئی ،پہلے سال 100 ملین کیوبک فٹ تھرڈ پارٹی کے ذریعے فروخت ہوگی، صوبوں میں موجود گیس کے ذخائر کے حوالے سے پٹرولیم ڈویژن لائحہ عمل تیار کر کے ایکنک میں پیش کرے گی ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تھرڈ پارٹی کو گیس فروخت کرنے سے گردشی قرضے میں ریکارڈکمی متوقع ہے ،پیٹرولیم ڈویژن ایک سال بعد رپورٹ دوبارہ ایکنک میں پیش کرے گی، نئی پالیسی سے ملکی سستی گیس کی پیداوار میں اضافہ اور زرمبادلہ کی خطیر بچت ہوگی ۔