ای او ون سیٹلائٹ کا لانچ پاکستان کے خلائی سفر میں اہم سنگ میل ہے، آئی ایس پی آر

ای او ون سیٹلائٹ کا لانچ پاکستان کے خلائی سفر میں اہم سنگ میل ہے، آئی ایس پی آر
کیپشن: The launch of EO-1 satellite is a major milestone in Pakistan's space journey, ISPR said

ویب ڈیسک:آئی ایس پی آر   کے مطابق ای او ون سیٹلائٹ کا لانچ پاکستان کے خلائی سفر میں اہم سنگ میل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق پاکستان کے پہلے مقامی الیکٹرو-آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کی کامیاب لانچنگ ہوئی، ای او ون سیٹلائٹ پاکستان میں مختلف شعبوں میں مدد گار ثابت ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زراعت میں یہ فصلوں کی نگرانی، آبپاشی کی ضروریات اور پیداوار کی پیشگوئی کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائیٹ غذائی تحفظ کے اقدامات، ماحولیاتی نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اہم رہنمائی کا ذریعہ ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیٹلائیٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، زلزلوں، جنگلات کی کٹائی اور زمین کے کٹاؤ کے بارے میں بروقت اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔