عاطف اسلم کا حمزہ عباسی اور نیمل خاور کی شادی بارے بڑا انکشاف  

عاطف اسلم نے حمزہ عباسی اور نیمل خاور کی شادی بارے بڑا انکشاف  کردیا  
کیپشن: Atif Aslam made a big revelation about the marriage of Hamza Abbasi and Nimal Khawar

ویب ڈیسک:معروف گلوکارعاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی اور سابق اداکارہ نیمل خاور خان کی شادی میں میرا ہاتھ تھا۔

گلوکارعاطف اسلم، حمزہ علی باسی اور نیمل خاور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں تینوں فنکاروں و قریبی دوستوں کو سیاہ لباس میں خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ حمزہ علی عباسی میرے حاجی بھائی ہیں، ہم نے حج ایک ساتھ کیا تھا اورمجھے یاد ہے کہ حج کے دوران حمزہ کے پاس موبائل نہیں تھا۔

حمزہ نے بتایا تھا کہ نیمل کا میسج آئے گا، نیمل نے میسج کیا تو حمزہ میرا موبائل لے کر بیٹھ گئے اور یہ دونوں باتیں کرتے رہے،ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ شادی کب ہو گی، کہاں ہو گی۔