بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کو سزا کے فیصلے کیخلاف  گنڈاپور کا مذمتی بیان  سامنے آگیا

بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کو سزا کے فیصلے کیخلاف  گنڈاپور کا مذمتی بیان 
کیپشن: Statement of condemnation of Gandapur against the decision to punish the founder of PTI and his wife

ایک نیوز: بانی   پاکستان تحریک انصاف (عمران خان )اور  انکی اہلیہ  بشریٰ بی بی کو سزا کے فیصلے کے خلاف وزیراعلیٰ  کے پی کے علی امین گنڈاپور کا مذمتی بیان  سامنے آگیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق  علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا ہے  بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سز ا کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم کو ایسی سزا دی گئی ہے، تاریخ گواہ رہے گی کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر نے سز ا سننے کے بعد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔  

انہوں نے کہا پوری اسلامی دنیا آج کی تاریخ یاد کر لے، عدلیہ نے ایک اور سیاہ فیصلہ کرکے پاکستان میں آئین و قانون کی بے توقیری کی،  بانی پی ٹی آئی کو ایسی غیر قانونی سزائیں کیا خاک زیر کر سکیں گی جو شخص مزاحمت کی علامت ہے، عمران خان جیل میں بیٹھا تم پر بھاری ہے، عمران ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے، اس تحریک کو پی ٹی آئی کا ہر ورکر اپنے خون سے سینچے گا۔