بلاول بھٹو زرداری  کا ملکر  ملکی ترقی کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار  

بلاول بھٹو زرداری  کا ملکر  ملکی ترقی کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار  
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari expressed determination to work for the development of the country

ایک نیوز:  چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  کہا ہے چاہتا ہو کہ ہم سب مل کر ملک کی ترقی کے لئے کردار ادا کریں ۔  

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کر  تے ہوئے کہا ہم اس وقت تاریخی مقام پر موجود ہیں ،متحد ہونے سے قومیں بنتی ہیں ،اس میں اہم کردار سیاست کا  ہےجس کی ہم تھوڑی بہت کوشش کر رہے ہیں۔  

انہوں نے کہا  ہماری بہت پرانی ثقافت ہے، موڈرن  ٹیکنالوجی  جو اس وقت موجود ہے وہ موہن جو دڑو میں  استعمال ہوتی تھی پاکستان  بننے کی قرارداد سندھ اسمبلی پیش کی گئی ،اس کے بعد پاکستان وجود میں  آیا، طاقت  کسی بندوق  یا کسی گولی میں نہیں  بلکہ  آپکی ثقافت میں ہے ،سیاست سے بھی بڑا  کردار ثقافت کا ہے، جو لوگ وہ ثقافت بھول جاتے ہیں وہ قوم نہیں بن پاتے، پاکستان کی تاریخ جتنی پرانی ہے اتنی ہی پرانی ثقافت ہے۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا  انڈس ویلی سولائزیشن نے تاریخ میں ایک اہم قردار ادا کیا، ہم کامیاب اس لیے ہوئے کیونکہ ہماری سیاست اور ثقافت مضبوط ہے، یہ وہ ادارہ ہے جہاں پاکستان  بننے کی تاریخ رکھی گئی، آج بھی پاکستان کو نئے دور میں مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، اگر ہم تاریخ کو اپنا کر اور مل کر مقابلہ کرتے ہیں تو ہم کامیاب  ہوں گے ، اگر ہم تقسیم ہوگئے  تو مسائل  آئیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی ثقافت کا اثاثہ نئی نسل کو سکھانا  چاہئے۔ 

بلاول بھٹوز رداری نے مزید کہا آج دیگر ممالک اس لیے مضبوط  ہیں  کیونکہ انھوں نے اپنی ثقافت کو اپنایا ہے ، ہم یہاں بیٹھ کر ان کے گانے اور فلمیں دیکھتے ہیں ، آج اگر ہم اپنی ثقافت کو لے کر چلتے تو باقی دنیا ہمارے گانے اور فلموں کی مداح  ہوتی، آج پیش کی جانے والی ماڈرن میڈیا یونیورسٹی کی تجویز کی ہمایت کرتا ہو ، کراچی میں اس طرح کی یونیورسٹی  بننی چاہیے ، چاہتا ہو کہ ہم سب مل کر ملک کی ترقی کے لئے  کردار ادا  کریں ۔