عازمین کیلئے  حج تربیت لازمی قرار،پہلا مرحلہ کل شروع ہوگا 

Jan 17, 2025 | 16:05 PM

ایک نیوز: عازمین حج کی تربیت کیلئے پہلا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔  

ذرائع وزارت مذہبی امور  کے مطابق تمام عازمین حج کیلئے کم از کم 2سیشنز میں تربیت حاصل کرنا لازمی  ہے ، حج تربیت کا پہلا مرحلہ 18 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہے گا ،جبکہ   دوسرا مرحلہ ماہ رمضان کے بعد شروع ہوگا ۔  

ذرائع  وزارت مذہبی امور   کے مطابق ملک کی تمام تحصیلوں میں عازمین حج کی تربیت کے لیے تیاریاں مکمل  ہیں،  حج کیلئے احرام باندھنے اور تیاری سمیت مناسک حج کی ادائیگی کی تربیت دی جائیگی ،عبادات، انتظامی فرائض،حج کے فرائض و مسنون حج سے متعلق آگاہ کیا جائے گا ،ملٹی میڈیا اور اڈیو ویژول کی مدد سے عازمین کو تربیت دی جائے گی ، روزانہ تقریباً چار گھنٹے عازمین حج کو تربیت دی جائے گی ، سمندر پار پاکستانی حج پرواز سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے ، وزارت مذہبی امور مناسک حج کی لازمی تربیت کا شیڈول "پاک حج" موبائل ایپ پر دستیاب ہے ،حج ہیلپ لائنز یا متعلقہ حاجی کیمپ سے رابطہ کر کے بھی رہنمائی لی جا سکتی ہے ۔  

ذرائع کے مطابق    اسلام آباد 28،کراچی 20 اور لاہور میں 32 مقامات پر تربیت دی جائے گی ،کوئٹہ 25 ،پشاور 16،ملتان اور17 گلگت بلتستان میں دو مقامات پر عازمین کی تربیت کا انتظام کیا گیا ہے ۔   

مزیدخبریں