ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے اگر سات روز میں پیشرفت نہ ہوئی تومذاکرات نہیں ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا ہے آج القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں جج صاحب نے متنازعہ فیصلہ سنایا ، دو سال کی ناانصافیوں کو دیکھتے ہوئے کوئی حیرانگی نہیں ہوئی ، بانی فیصلہ سن کر ہنس پڑے، بشری ٰ بی بی بھی فیصلہ سن کر مسکرائیں ۔
انہوں نے کہا دو سال سے ہمارے ساتھ امتیازی رویہ اپنایا گیا ،بانی نے ایک روپیہ نہیں لی وہ ایک ٹرسٹی ہے مالک نہیں ہے ،ایک عورت کو سات سال کی سزا سُنائی گئی ہمیں دیوار پر لکھا فیصلہ نظر آ رہا تھا ،ہائیکورٹ میں اپیل فائل کرین گے دنیا کو بتانا چاہتے ہیں ،خان نے کوئی کرپشن نہیں کی ، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، خان صاحب کمپرومائز نہیں کریں گے جلد باہر آئیں گے ۔
چیئر مین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے خان پاکستان میں انصاف کا قانون کیلئے ستائیس سال سے کوشش کر رہے ہیں ، بانی نے سب سے بہترین پراجیکٹ بنایا تھا جو پوری دنیا کے سامنے ہے ،اس کو انصاف نہیں ملا اب انصاف ہو کر رہے گا ،ان سب کے باوجود بانی نے کہا مزاکرات جاری رہیں گے، سات دن تک اگر پیشرفت نہیں ہو گی پھر روکا جا سکتا ہے ، بانی سزا سے نہیں ڈرتے پانچ دن میں تین سزاؤں میں تیس سال سزا دی گئی تھی ، وہ بھی ختم ہو گئیں یہ بھی ایسے ہی ہوں گے ،بانی یہی کہتے تھے ماتحت عدلیہ سے انصاف نہیں ملتا قومیں تبا ہو جاتیں ہیں ،جب انصاف نہیں ہوتاہے ۔