بانی پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا اس کی سزا انہیں مل گئی ہے،فیصل واوڈا 

بانی پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا اس کی سزا انہیں مل گئی ہے،فیصل واوڈا 
کیپشن: The founder of PTI has been punished for what he did, Faisal Vawda

ایک نیوز: سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہاہے  کہ بانی پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا اس کی سزا انہیں مل گئی ہے۔  

تفصیلا ت کے مطابق سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا ہے    میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوگی،  کل تک پی ٹی آئی والے شادیانے بجا رہے تھے، یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، پی ٹی آئی والے تاثر دے رہے تھے کہ ان کی اسٹیبلشمنٹ سے بات ہو گئی ہے، پی ٹی آئی والوں نے اپنی ہر طرح کی کوشش کر کے دیکھ لی ہے، مذاکرات اب مزید جاری نہیں رہیں گے بلکہ رک جائیں گے۔  

انہوں نے کہا  بدنصیبی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس دوراہے پر آ کر کھڑے ہو گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا اس کی سزا انہیں مل گئی ہے، ان کو ہائی کورٹ میں بھی مایوسی ہو گی، پی ٹی آئی کی امیدوں پر پانی پھرتا رہے گا۔