ایک نیوز: ایس آئی ایف سی کے اقدامات اور حکومتی معاشی پالیسی کے مثبت اثرات کے باعث رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران برآمد ات 20.3ارب ڈالر ہوگئیں ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 25ء کی پہلی ششماہی میں ملکی برآمدات میں سالانہ 7 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2024ء میں ملکی برآمدات میں ماہانہ 13 فیصد اور سالانہ 9 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2024ء میں ملکی برآمدات 3.84 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2024ء میں برآمدات 3.4 ارب ڈالر تھیں، دسمبر 2023ء میں مجموعی ملکی برآمدات 3.5 ارب ڈالر تھیں، گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں ملکی برآمدات 18.9 ارب ڈالر تھیں۔