پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کردیا گیا 

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کردیا گیا 
کیپشن: Pakistan's first electro-optical satellite was launched

ایک نیوز: پاکستان  نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کردیا  ہے۔  

ترجمان سپارکو کے مطابق  سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا ،پاکستان سپیس ریسرچ کمیشن کی جانب سے تقریب کااہتمام تقریب کاباقاعدہ آغاز 2بجکر 35منٹ پر ہوگا،سپارکو سیٹلائٹ لانچنگ کی ویڈیوجاری کرے گا ۔  

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے  پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ خلائی اختراع میں اہم کامیابی مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا ،ای او ون ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، ای او ون کو شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے، ای او ون خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت میں مدد دے گا، ای او ون سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا ۔