نگران وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک ،حملے پراظہارتشویش

Jan 17, 2024 | 23:25 PM

ویب ڈیسک:پاک ایران وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، جلیل عباس نے ایرانی کارروائی پر تشویش کااظہار کیا۔
 وزارت خارجہ نے پاکستان اور  ایران کے  وزرائے خارجہ کی فون پربات کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران کے وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان سےکارروائی پر اظہار تشویش کیا ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملےکیےگئے تھے۔
پاکستان نے جواب میں ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنےکا اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں