ویب ڈیسک :متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 2 ارب ڈالرکا قرض رول اوور کرکے پاکستان کو بڑا ریلیف دیدیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یو اے ای نے دو ارب ڈالرکا قرض ایک سال کے لیے رول اوور کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ پاکستان کو یہ 2 ارب ڈالر جنوری میں یو اے ای کو ادا کرنا تھے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اس حوالے سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا۔ یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا۔
دوسری جانب پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالرکی قسط موصول ہونےکی تصدیق کردی ہے۔
خیال رہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈنےگزشتہ ہفتے پاکستان کے اقتصادی جائزےکی منظوری دی تھی۔