ایک نیوز : عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی،ایک ہی دن میں ہزاروں روپے سستاہوگیا۔
لاہور،پشاور،راولپنڈی،کوئٹہ،کراچی کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3600روپے کمی کے بعد 2لاکھ 13ہزار 700روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 3087روپے کمی کے بعد 1لاکھ83ہزار 213روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 22ڈالرکمی کے بعد 2045ڈالرفی اونس کی سطح پرآگیا۔