190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان،بشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد نہ ہو سکی 

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان،بشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد نہ ہو سکی 
کیپشن: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان،بشریٰ بی بی پرفرد جرم عائد نہ ہو سکی 

ویب ڈیسک :190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان،بشریٰ بی بی پرفرد جرم کی کارروائی آج پھرموخرکردی گئی۔

 اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر  نے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پرسماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا گیا، بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔

نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، عرفان بھولا ،ملزمان کی جانب سے لطیف کھوسہ، شعیب شاہین، شہباز کھوسہ، بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل شعیب شاہین کاکہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈز ریفرنس سے متعلق درخواست ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے۔آج درخواست غلطی سے سنگل بینچ کے پاس مقرر ہوگئی تھی، سماعت نہ ہوسکی۔کل اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔گزارش ہے کہ سماعت 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ملتوی کی جائےکل ڈویژن بینچ میں ساڑھے 12، ایک بجے تک سماعت ہوگی۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی عدالت میں  ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔