ایک نیوز: نگران حکومت قانون سازی نہیں کرسکتی۔ خزانہ کمیٹی کے ارکان نے حکومتی بل مسترد کردیا۔
سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ سینیٹ میں بل پیش کیا گیا اور چیئرمین نے بلڈوز کیا۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس بل کو منتخب حکومت کے آنے تک مؤخر کیا جائے۔
سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ یہ بل سینیٹ میں پیش ہوچکا ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سینیٹ سے منظور جس طرح ہوا مجھے نہیں پتہ میں موجود نہیں تھا۔
کمیٹی نے ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 مؤخر کردیا۔