مالی سال کی پہلی ششماہی: پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سرفہرست

Jan 17, 2024 | 15:55 PM

ایک نیوز: پاکستان میں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں چینی سرمایہ کاری سرفہرست رہی۔ 

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2023-24 کے پہلے چھ ماہ میں چینی سرمایہ کاری اول نمبر پر رہی۔ جولائی تا دسمبر چینی سرمایہ کاری 34 فیصد رہی۔ پاکستان کی پہلے چھ ماہ کی براہ راست سرمایہ کاری 863ملین ڈالر رہی۔

چین سے مالی سال 24 کی پہلی سہ ماہی میں سرمایہ کاری کا حجم 293ملین ڈالر رہا۔ ہانگ کانگ کی پاکستان میں سرمایہ کاری 22فیصد حصہ کے ساتھ 191ملین ڈالر رہی۔ برطانیہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری 14 فیصد حصہ کے ساتھ 122ملین ڈالر رہی۔

پاور سیکڑ میں ہونیوالی سرمایہ کاری کا حجم 434 ملین ڈالر رہا جبکہ آئل اینڈ گیس سیکڑ میں سرمایہ کاری 130ملین ڈالر جبکہ فنانشل بزنس میں 91 ملین ڈالر رہی۔

مزیدخبریں