پنجاب کے لوگ ن لیگ کے طرز حکمرانی سے نفرت کرتے ہیں، شرجیل میمن

Jan 17, 2024 | 15:50 PM

ایک نیوز: سینئر پی پی رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ ن لیگ سے نفرت کررہے ہیں۔ وہ ن لیگ کی طرز حکمرانی سے تنگ آچکے ہیں۔ 

شرجیل انعام میمن نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل کا ہیڈ ہوں اس لیے لاہور آیا ہوں۔ پیپلز پارٹی کی الیکشن تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ چئیرمین پیپلز پارٹی واحد لیڈر ہیں جو چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں۔ باقی تمام جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار لگتا ہے لوگ ن لیگ سے سخت نفرت کر رہے ہیں۔ پنجاب کے لوگ بیزار ہیں۔ ان کے طرز حکمرانی سے تنگ آچکے ہیں۔ پنجاب میں صحت کی سہولیات صفر ہیں۔ 15 سال ن لیگ کی حکومت رہی سموگ سے عوام کا برا حال ہے۔ یہ ایسے کارنامے گنواتے ہیں جو انکے ہیں ہی نہیں۔ 

انہوں نے سوال کیا کہ کیا پنجاب کا حق نہیں تھا انکو صحت کی سہولت ملتی؟ پنجاب کے لوگ علاج کے لیے سندھ جارہے ہیں ن لیگ صحت کے شعبے میں ناکام رہی۔ ن لیگ وہ منصوبے  لے کر آئی جس میں انکے مفاد ہوں۔ پی ٹی آئی بھی بری طرح ناکام ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی لیڈرشپ بھی علاج کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں۔ مجھے ہارٹ اٹیک ہوا تو میں سندھ کے سرکاری ہسپتال گیا تھا۔ مجھے سٹنٹ ڈلے۔ کیا ن لیگ پنجاب کے سرکاری ہسپتال میں اپنا علاج کروا سکتی ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن کی تیاریاں کر رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ملک بھر میں جلسے کر رہی ہے۔ بیشتر جماعتیں الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پنجاب کے لوگ ن لیگ سے تنگ آ چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں