ایک نیوز: پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان نے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلا ت کے مطابق گرانٹ سے 21 ملین سے زائد ویکسین کی خریداری کی جائے گی،خریدی جانے والی ویکسین پولیو مہمات کے دوران بچوں کو پلائی جائے گی،حکومتِ جاپان پولیو کے خاتمے کیلئے 1996 سے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔
وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ میری اور حکومت کی اولین ترجیح ہے،چیلننجز کے باوجود رواں سال پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہر بچے تک رسائی ممکن بنائیں گے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں،ملک و قوم کو پولیو وائرس سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے۔