انتخابات کی راہ ہموار ہو، سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، شیری رحمان

انتخابات کی راہ ہموار ہو، سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، شیری رحمان
کیپشن: Elections should be smooth, there should be a level playing field for all, Sherry Rehman

ایک نیوز: رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی راہ ہموار ہونی چاہیے۔ سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان کو سارے پنجاب میں روکا گیا۔ لیکن یہ کہنا کہ جب نشان بروقت جاری نہیں ہوگا تو اس کی وجہ سے انتخابی سرگرمیاں تاخیر کا شکار ہوں گی۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے منشور کے نکات بھی سامنے رکھ دیئے ہیں۔ پاکستان کو موجودہ حالات میں اگر اسٹیبیلٹی کی ضرورت ہے تو انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔ ہر چیز جو آج ہو رہی ہے حالات آپ کے سامنے ہیں۔ لوگوں کی جیبوں پر جو ڈاکہ ڈلا ہوا ہے اس کے لیے انتخابات ہونے چاہئیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تین حلقوں میں انتخابی نشانات میں مسئلہ پڑا ہوا ہے۔ کہیں آپ نے دیکھا ہے کہ جماعت اسلامی کے نشانات میں کوئی ہل جل ہیں۔ تحریک انصاف کا الگ معاملہ ہے وہ عدالت کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی کسی ڈسکشن کے لیے اپنے دروازے بند نہیں کیے۔ ہماری میجیورٹی ہمیشہ ایوان میں رہی ہے۔ کارکردگی بھی رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتیں بنائی ہیں۔