ایک نیوز: نواں کوٹ کے علاقے میں 3سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا، ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے میں 3 سالہ بچی آرزو ساجد گھر کے باہر دوکان پر بسکٹ لینے کے لیے گئی کہ نامعلوم ملزم بچی کو اغو آکر کے لے گیا۔
بچی کو اغوا کر کے لے جانے والے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی.
نواں کوٹ پولیس کی کارروائی صرف مقدمہ درج کرنے تک محدود ہے۔ تاہم ملزم کی واضح فوٹیج سامنے آنے کے باوجود بھی پولیس ملزمان تک نہ پہنچ سکی۔
اہلخانہ نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔