پاکستانی حدود میں ایرانی میزائل حملے پر شہباز شریف کی شدید الفاظ میں مذمت

Jan 17, 2024 | 15:05 PM

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں پاکستانی خودمختاری کی ایرانی خلاف ورزی پر حیران ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران کی جانب سے کیا گیا میزائل حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے،ایسا عمل دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچاتا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ بات چیت اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ایرانی میزائل حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے میں تعزیت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایران کی طرف سے کی گئی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں اور اس کے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی۔

مزیدخبریں