ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں پاکستانی خودمختاری کی ایرانی خلاف ورزی پر حیران ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایران کی جانب سے کیا گیا میزائل حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے،ایسا عمل دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچاتا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ بات چیت اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔
I am shocked at the Iranian breach of Pakistani sovereignty. This missile attack is against spirit of our friendship and principles of good neighbourliness, especially as it undermines the historic relationship between our two countries. Sincere dialogue and meaningful…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 17, 2024
سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایرانی میزائل حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے میں تعزیت کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے ایران کی طرف سے کی گئی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں اور اس کے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی۔