”بلا “ہوتا تو”شیر“بلے کا مقابلہ ضرور کرتا،شہبازشریف 

Jan 17, 2024 | 18:55 PM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک : سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کاکہنا ہے کہ بلا میں نے یانوازشریف نے نہیں لیا۔”بلا “ہوتا تو”شیر“بلے کا مقابلہ کرتا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج بلا چھینا گیا ہے تو ان سے پوچھیں انٹراپارٹی الیکشن کیوں ٹھیک نہیں کیا۔گھنٹو ں سماعت چلی ،قوم نے براہ راست دیکھی ،وہ ثبوت پیش نہیں کر سکے ۔شیرتوہمارا 2018میں چلاگیاتھا۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ ثاقب نثار ایک مہر ہ تھا جس کے ذریعے نوازحکومت کا تختہ الٹا گیا۔حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج ملک مسائل میں نہ ہوتا۔8فروری کو عوام پاکستان کی خوشحالی ،ترقی کیلئے ووٹ دیں گے۔ن لیگ نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے مہم کو چاروں طرف لے جائیں گے۔نوازشریف ،مریم نواز ، حمزہ شہباز اور میں اس مہم کو آگے لیکر جائیں گے۔پارٹی منشور سے متعلق نوازشریف خود قوم کو آگاہ کریں گے۔

شہبازشریف کاکہنا تھا کہ 2017میں نوازشریف کی شبانہ روز محنت سے پاکستان ترقی کررہا تھا ۔نوازشریف دن رات بجلی کے اندھیرے ختم کررہا تھا۔نوازشریف نے2013میں کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔نوازشریف نے معیشت کی جو خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔سازش سے نوازشریف کی حکومت ختم کرکے ترقی کاسفر روکاگیا۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف کا سابق پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ سازش کے تحت آئی ایم ایف کا معاہدہ توڑاگیا۔پاکستان کے سفارتی تعلقات خراب کئے گئے ۔ملکی ترقی کیخلاف ایک سازش ہوئی اور ہر چیز تہہ وبالا کردی گئی۔معیشت تباہ کی گئی ،سفارتی تعلقات مجروع ہوئے۔معاشرے میں زہر گھولاگیا اور معاشرہ تقسیم در تقسیم کیاگیا۔اس نفرت کو ایک دوسال میں ختم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے ۔

شہبازشریف کاکہنا تھا کہ حکومت ملی تو2017میں ڈنڈے اور بلے نے جس سفرکوختم کیا اسے دوبارہ شروع کریں گے۔چھ سات سال قوم کے برباد کئے گئے معاشی تباہی کے کنارے پرپہنچے۔16ماہ میں ہم نے دن رات کوشش کی پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا۔یقین تھا کہ ریاست بچ گئی تو سیاست بھی واپس آ جائے گی ۔اللہ کی عدالت میں پوچھا گیا کہ کیا خدمت انجام دی تو کہوں گا پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

 صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کاکہنا تھا کہ ملک میں ضرورت کے مطابق گیس کے ذخائر نہیں ہیں نہ ہی تیل ہے ۔پاکستان کے نوجوان ہی سب سے بڑی دولت ہیں۔نوجوانوں کو ووکیشنل تربیت دلا کر بیرون ملک بھیجیں گے۔نوجوان نسل کو تعلیم سے آراستہ کریں گے تو چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں گے۔پاکستان کی ترقی اورخوشحالی سے نوجوان نسل ہمکنارے کروا سکتی ہے ۔نوازشریف کی قیادت میں لاکھوں بچوں کو اربوں روپے کے تعلیمی وظائف ملے۔

 قبل ازیں شہبازشریف کا بیان میں کہنا تھا کہ  16 ماہ دن رات محنت کرکے دیوالیہ سے بچا لیا ورنہ پیٹرول دور کی بات ایک وقت کی روٹی نہ مل پاتی۔سفارتی تعلقات مجروح ہوئے معاشرے میں زہر گھول کر تقسیم در تقسیم کر دی گئی۔ تقسیم ایک دو سال میں ختم نہیں ہوگی ہم نفرت کو ختم کرکے قوم کو اکٹھا کریں گے۔ آٹھ فروری کو وہ  سفر  جسے 2017 میں ڈنڈے اور بلے سے ختم کیا گیا دوبارہ شروع کریں گے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ماضی میں بدقسمتی سے حکومت جانے کے واقعات ہوئے، انشاء اللہ مجھے یقین ہے ماضی کے برعکس اس مرتبہ دور دور تک کوئی سازش نہیں ہوگی، ہم سب سے غلطیاں ہوتی ہیں ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔

شہبازشریف  نے کہا کہ 2017میں نوازشریف لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا دہشت گردی کا خاتمہ کیا،نوازشریف نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا،زراعت صنعت نے ترقی کی سالانہ جی ڈی پی چھ فیصد سے آگے چلی گئی تھی اندازے تھے آئندہ پانچ سال میں ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں گے ،ملک کی ترقی ایک چیلنج ہے عصر حاضر میں قومیں شکست سے دوچار ہوئیں جب ہمت کی تو دوبارہ دنیا کے افق پر آب و تاب سے چمکیں۔

شہبازشریف  نے کہا کہ تمام تر مشکلات سے مایوسی کو ختم کریں،آٹھ فروری کے سفر کو جسے دوہزار سترہ میں ڈنڈے اور بلے سے ختم کیا اسے دوبارہ شروع کریں گے، ترقی کا سفر دوبارہ آغاز ہوگا لیکن سات سال قوم کے برباد کیے گئے،اگر اللہ کی بارگاہ میں پوچھا گیا تو کہوں گا پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا اس کےلئے سیاست کی قربانی دیدی،اگر سیاست نہ بچی ریاست بچ گئی تو کوئی افسوس نہیں،ہمارا منشور جس کےلئے قائد نوازشریف قوم کو جلد آگاہ کریں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ آج ملک کا چیلنج نوجوان نسل ہے ہمارے پاس نہ تیل ہے نہ گیس ہے تھوڑی گیس رہ گئی، اربوں ڈالر سے سالانہ گیس اور تیل منگواتے ہیں نوجوان نسل ہی ملک کوُترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں،ووکیشنل ٹریننگ ہو یا ارفع کریم ٹاور میں نوجوان نسل تعلیم حاصل کررہی ہے،سکول کی سطح پر آٹھویں یا نویں جماعت کےلئے ووکیشنل ٹریننگ دیں گے،زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے بدقسمتی سے قیام پاکستان کے وقت تو زراعت پر کام ہوا لیکن اب کچھ نہیں رہا،گندم اور گنے کی فصل کےلئے دنیا نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی اور چار چار فصلیں ایک سال میں پیدا کیں،ایک دن آئے گا کشکول ٹوٹ جائے گا ہماری سمت درست ہو نفرت پھیلانے کے بجائے محبتیں بانٹیں۔

شہبازشریف  نے مزید کہا کہ الیکشن پر نوجوان نسل کےلئے بات نہیں کررہا لاکھوں بچے بچیوں کو جن کے والدین کے پاس وسائل نہیں اربوں روپے دئیے گئے تاکہ ڈاکٹرز انجینر بن سکیں،پنجاب سکلز گورنمنٹ کمپنی بنائی بچے بچیوں کو سکلز سکھائیں،نوازشریف کے دور میں لاکھوں طالب علموں کو لیپ ٹاپ دئیے گئے، دانش سکول میں لاکھوں بچے زیر تعلیم رہے، ہسپتال میں مفت ادویات اور پی کے ایل آئی ہسپتال بنائے گئے،ن لیگ کے دور میں الٹرا سائونڈ سٹی سکین فری لیب بنائی گئیں۔

مزیدخبریں