ایک نیوز: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کے دوران 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں آئی جی پنجاب نے الیکشن کمیشن کے حکام کو بریفنگ دی۔
الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کا نام نہیں بتا سکتا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا پنجاب میں 92 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود صوبے میں انتخابات کے لیے حالات سازگار ہیں۔