ایک نیوز: راولپنڈی میں صدر کے بازاروں میں انڈر گراؤنڈ کیبلنگ پراجیکٹ فیز ون کی گراؤنڈ بریکنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان خان نے گراؤنڈ بریکنگ کی۔
تقریب میں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز ہلال امتیاز ملٹری، ڈی جی ایم ایل سی نے شرکت کی۔ بتایا گیا ہے کہ 85 کروڑ کی مالیت کا پراجیکٹ 9 ماہ میں مکمل ہوگا۔
فیز ون کی تکمیل کے بعد فیز ٹو میں بھی صدر میں انڈر گراؤنڈ کیبلنگ کی جائے گی۔ کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر علی عرفان رضوی نے پراجیکٹ بارے بریفننگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ انڈر گراؤنڈ کیبلنگ سے صدر میں خوبصورتی آئے گی۔
تقریب میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر احمد نواز بھی شریک ہوئے۔