ایک نیوز: شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں بہت خطرناک ہے، اس کو شکست دینا آسان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں بہت خطرناک ہے، اس کو شکست دینا آسان نہیں،بولنگ اچھی نہیں کرسکے،اگر بولرز درست لائن ولینگتھ پر بولنگ کرتے تورزلٹ مختلف ہوتا، اس ٹیم میں صلاحیت ہے، وننگ کمبی نیشن تیارکرنے کے لیے کچھ وقت دینا پڑے گا۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ماضی کےنتائج کو دیکھ کر تینوں میچز میں ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ مشاورت سےکیا،رنز کسی کو بھی پڑ جاتےہیں۔جب حارث میچ جتواتاہےوہ ہمارامیچ ونر بولر ہے،کسی بھی نوجوان کے لیے نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں پرفارمنس مشکل ہوتی ہے،صائم اور اعظم دوںوں ہی بہت باصلاحیت ہیں، ان کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ بابر نے رنز کیے ہیں لیکن میچ جیتنے کے لیے ساتھ پارٹنرشپ بھی لمبی ہونی چاہیے تھی اگر ساتھ کوئی کھڑ ہوتا تو بابر پر بھی پریشر کم ہوتا۔ ہمیں سب کو موقع دینا پڑے گا، جلد ایک اچھا کمبی نیشن تیار کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔