پرویز الہی کی اہلیہ،بیٹے راسخ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں  میں توسیع

Jan 17, 2024 | 11:22 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:لاہور کے ماسٹر پلان میں مبینہ بدعنوانی کا مقدمہ،اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی ،بیٹے راسخ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں  میں 14فروری تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی ،بیٹے راسخ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر قیصر الہی ،راسخ الہی ،بہو زاہرا الہی عدالت پیش ہوگئے۔عدالت نے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 14 فروری  تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں