ملک بھر میں شدید کا راج برقرار: پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر

ملک بھر میں شدید کا راج برقرار: پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر
کیپشن: Severe weather continues across the country: Flight schedule partially affected

ایک نیوز: ملک بھر میں شدید دھند کا راج برقرار ہے۔ جس کی وجہ سے آج بھی پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ 

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دھند کے باعث پروازیں جزوی متاثر ہوئی ہیں۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق ائیربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402 کو نو گھنٹے کی تاخیر کا سامنا ہے۔ اسی طرح سیرین ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز ای آر 822 کو گیارہ گھنٹے تاخیر کا سامنا ہے۔

سیرین ائیر کی دبئی سے آنے والی پرواز ای آر 1724 آٹھ گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی۔ فلائی جناح کی کراچی سے آنے والی پرواز 9پی 840 کو دو گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سیرین ائیر کی دبئی جانیوالی پرواز ای آر 1723 انیس گھنٹے تاخیرسے روانہ ہوگی۔