ایک نیوز: 9 مئی کے پرتشدد واقعات،جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، حساس مقامات پر حملوں کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی، بانی چیئرمین 9 مئی واقعات کے 12 مقدمات میں نامزد ہیں، درخواست ضمانتوں کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔
نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی بھی ٹیم کے ہمراہ کورٹ روم کے اندر موجود تھے، سابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان انکی اہلیہ اور بہنیں کورٹ روم میں موجود تھیں۔
سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور انکی اہلیہ پر توشہ خانہ کیس میں فر د جرم عائد کر دی گئی ہے۔