برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سےمعمولات زندگی بری طرح متاثر

Jan 17, 2024 | 10:49 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برفباری اور شدید سردی سے  یارک شائر، اسٹیفورڈشائر، ڈربی شائر سمیت ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، برفباری کی وجہ سے برطانیہ کی کئی اہم شاہراہوں پر برف کی تہہ جم گئی جس کے باعث ٹریفک متاثر ہوا۔

اس کے علاوہ خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا اور  پروازیں تاخیرکا شکار ہوئیں جس کے سبب مسافروں کو کئی گھنٹے ائیر پورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے مزید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ  ان علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 سے 15 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

مزیدخبریں