جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےلطیف کھوسہ کوجج سےمتعلق بات کرنےسےروک دیا

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےلطیف کھوسہ کوجج سےمتعلق بات کرنےسےروک دیا
کیپشن: جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےلطیف کھوسہ کوجج سےمتعلق بات کرنےسےروک دیا

ایک نیوز: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف  توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس،دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل لطیف کھوسہ کو جج محمد بشیر پر بات کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ تحائف اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جیک ٹرائل کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی جانب سے وکلا لطیف کھوسہ اور شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ لگتا ہے یہ کیس غلطی سے اس کورٹ میں آگیا ہے، ڈویژن بنچ کا کیس ہے یہ۔ اس کیس میں نیب خود ایک پارٹی ہے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ جج محمد بشیر کی خاصیت ہے ان کے پاس نواز شریف سے بانی پی ٹی آئی سب کے کیسز لگے ہوئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لطیف کھوسہ کو جج محمد بشیر پر بات کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جج محمد بشیرپر بات نہ کریں، اس کیس کو دوبارہ مقررکرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجواتے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپیلوں پر ڈویژن بینچ بنانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔