آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم کی صورتحال بارے اہم پیشگوئی

Jan 17, 2024 | 10:18 AM

ایک نیوز: آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم کی صورتحال بارے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا۔ 

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

کراچی میں موسم کی صورتحال:

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا کم ازکم درجہ حرارت15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کاتناسب 49 فیصد ہے۔ کراچی میں فضائی آلودگی بھی برقرار ہے۔ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں