قاتل ممالک کی فہرست میں ہندوستان بھی شامل 

Jan 17, 2024 | 09:07 AM

ایک نیوز: معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے مودی سرکار کی جانب سے بڑھتی ٹارگٹ کلنگ پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ 

فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روس، اسرائیل اور شمالی کوریا کے بعد اپنے شہریوں کو غیر ملکی سرزمین پر قتل کرنے میں بھارت بھی شامل ہے۔ 18 جون کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اجرتی قاتلوں نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کر دیا تھا۔ 

سکھ رہنما کو سکھوں کے حقوق اور آزاد خالصتان ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قتل کیا گیا۔ نجر کے قتل کے بعد مودی سرکار نے امریکہ میں مقیم سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ امریکی خفیہ اداروں کی بروقت کارروائی سے بھارتی منصوبہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ 

اس واقعے نے امریکہ بھارت تعلقات شدید متاثر کیے، صدر بائیڈن نے بھارتی دعوت نامہ بھی ٹھکرا دیا۔ کینیڈین وزیراعظم کے الزامات سچائی پر مبنی تھے۔ 

سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کو ریاستی سرپرستی میں کیے جانے والے ماورائے عدالت قتل پر تحقیقاتی ٹیم بنانی چاہیے۔

مزیدخبریں