ایک نیوز: معروف جریدے دی گارڈین نے مودی سرکار کے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیےاوچھی سازشوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کی آڑ میں مودی اپنی الیکشن مہم کا آغاز کررہا ہے۔ الیکشن جیتنے کے لیے مودی ہندوستان کی 80 فیصد ہندو عوام کے مذہبی جذبات کا استعمال کررہا ہے۔
2014 میں مودی کے اقتدار میں آتے ہی بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی مہم کا منہ بولتا ثبوت رام مندر سے مودی سرکار کی گہری وابستگی ہے۔ ہندوستان کی دیگر سیاسی جماعتوں نے مودی کی سیاسی چال کو بے نقاب کرتے ہوئے مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔
ہندوستان کے بڑے مندروں کے سربراہوں اور پنڈتوں نے بھی رام مندر کے افتتاح کو غیر مذہبی قرار دیتے ہوئے شرکت سے انکار کردیا۔ بی جے پی ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کو ہندوستان اور دنیا بھر میں اپنی مقبولیت بڑھانے کے لیے استعمال کررہی ہے۔
انتہا پسند ہندوؤں نے 1992 میں بابری مسجد کو شہید کردیا اور احتجاج کرنے والے ہزاروں مسلمانوں کو بھی شہید کردیا تھا۔