ویب ڈیسک :بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کی خبروں کو ایک بار پھر ہوا دے دی ۔
تفصیلات کےمطابق ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شعیب ملک کے ہمراہ تمام ہی تصاویر ڈیلیٹ کریں جس کے بعد انکی طلاق کی خبریں ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں۔
انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے والی ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے شوہر شعیب ملک کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ ثانیہ مرزا کے اس سے ایک بار پھر انکی شعیب ملک کے ساتھ علیحدگی کی قیاس آرائیاں زور پکڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس سے قبل شعیب ملک کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو سے ثانیہ مرزا کا نام ہٹانا بھی سب کی توجہ مبذول کرواگیا تھا ۔ ان دونوں مشہور شخصیات نے 2010میں شادی کی تھی۔ اس رشتے میں بندھنے کے 8 سال بعد ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا۔