تیسرا ٹی20: پاکستان کی مسلسل شکست کی ہیٹ ٹرک،سیریز بھی گئی

تیسراٹی20،نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 225رنز کا ہدف
کیپشن: تیسراٹی20،نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 225رنز کا ہدف

ویب ڈیسک:نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیت لیا. 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس 179 رنز بنا سکے.

کیویز کو پانچ میچر پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔

ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے اس تیسرے ٹی20 میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کے لیے پاکستان کو 225 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے، فن ایلن نے جارحانہ اننگز کھیل کر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 137 رنز اسکور کیے۔ کیوی اوپنر نے اپنی جارحانہ سینچری صرف 48 گیندوں پر مکمل کی۔

ٹم سائفرٹ 31، گلین فلپس 19،ڈیرل مچل 8، ڈیون کانوے 7 اور مچل سینٹنر 4 رنز بنا سکے۔

حارث روف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جبکہ شاہین آفریدی، محمد وسیم، زمان خان اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں 3، 3 تبدیلیاں کی گئیں۔ پاکستان نے اسامہ میر،عامرجمال اور عباس آفریدی کی جگہ محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان،صائم ایوب،بابراعظم، فخر زمان، افتخاراحمد، اعظم خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔

شاہینوں کو اس میچ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز بچانے کا چیلنج درپیش تھا ۔