ویب ڈیسک :یورپی یونین نے حماس کے مرکزی سیاسی رہنما یحیٰ السنوار پر پابندیاں عائد کردیں۔
تفصیلات کےمطابق یورپی یونین نے یحیٰ السنوار کو بھی اس فہرست میں شامل کر لیا ہے جس میں شامل افراد پر یورپی یونین کے 27 ارکان میں پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔ اس پابندی کے نتیجے میں یحیٰ سنوار کے بنک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے جائیں گے۔
یحیٰ السنوار کے خلاف پابندیوں کا یورپی فیصلہ سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے باعث کیا گیا ہے۔ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے دوران 285 24 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعدا د 61 ہزار سے زائد ہے۔
ان 24 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاکتوں میں غالب تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔ جنہیں اسرائیلی نے اپنی اندھا دھند بمباری اور ٹینکوں کے علاوہ توپ خانے کی گولہ باری سے ہلاک کیا ہے۔
اسی طرح 20 لاکھ سے زائد فلسطینی اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ یورپی یونین نے حماس کو پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔
تاہم منگل کے روز یورپی یونین نے یحیٰ سنوار کو سزا دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں سات اکتوبر کے اسرائیل پر حماس حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا ہے۔ واضح رہے اس حماس حملے میں اسرائیل کے مطابق 1140 کے قریب اسرائیلی ہلاک ہوئے تحت اور 240 کے قریب اسرائیلیوں کو غزہ سے یرغمال بنایا گیا تھا۔