امریکا اور برطانیہ میں  برفانی طوفان ، مختلف حادثات میں 11افراد ہلاک

امریکا اور برطانیہ میں  برفانی طوفان ، مختلف حادثات میں 11افراد ہلاک
کیپشن: امریکا اور برطانیہ میں  برفانی طوفان ، مختلف حادثات میں 11افراد ہلاک

ویب ڈیسک :امریکا میں برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کر دیا ۔ مختلف حادثات میں 11 افراد جان سے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کو برفانی طوفان نے جکڑلیا، نظام زندگی متاثر ہو رہ گیا ہے ،مونٹانا میں درجہ حرارت منفی بیالس ڈگری تک گر گیا ہے اور ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔وائٹ ہاؤس نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔امریکی ریاست یوٹاہ میں چار فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے ، جہاں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔یلووارننگ جاری کردی گئی۔اسکاٹ لینڈ میں سو سے زائد اسکول بند ہوگئے۔ لندن اور شمالی آئرلینڈ میں بھی آج برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

فرانس کے جزیرے ری لاری یونین میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی ۔تیزہواؤں کے باعث درخت گرگئے۔گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔کئی  گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔