ویب ڈیسک : شعیب اختر نے سعودی شہزادے کو اپنی ورلڈ کپ جرسی تحفے میں دے دی۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس ( ٹویٹر ) سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنے بتایا کہ سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات کی اور انہیں اپنی 2003 کے ورلڈ کپ کی اصل جرسی تحفے میں پیش کی۔
It was an honor meeting His Excellency Prince @saudmishal . With his vision, cricket in Saudi Arabia will go places in years to come.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) January 16, 2024
I presented him my original jersey from World Cup 2003 played in South Africa. pic.twitter.com/m2hHf9aeqH
سابق فاسٹ بولر نے لکھا کہ شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ملاقات میں نے شہزادہ سعود مشعل کو جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2003 کی اپنی اصل جرسی پیش کی۔
شعیب اختر نے لکھا کہ شہزادہ سعود بن مشعل کے وژن کی بدولت آئندہ برسوں میں سعودی عرب میں جگہ جگہ کرکٹ نظر آئے گی۔