ویب ڈیسک :پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے 21 سال سے کم عمر کو ای سیگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی۔
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ای سیگریٹ کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث 21 سال سے کم عمر افراد کو ای سیگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تعلیمی اداروں کے 50 میٹر کے دائرے کے اندر ای سگریٹ اور ویپس کی فروخت اور ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ، ضلعی انتظامیہ پشاور نے دفعہ 144 کے تحت ای سگریٹ پر پابندی عائد کی ہے۔