پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ نوازشریف کریں گے،شہبازشریف

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ نوازشریف کریں گے،شہبازشریف
کیپشن: پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ نوازشریف کریں گے،شہبازشریف

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ نوازشریف کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ  قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کی  ضرورت ہے تاکہ فیصلے کئے جاسکیںے۔ نوازشریف صرف سیاستدان نہیں ’’اسٹیٹس مین‘‘ ہیں۔ موجودہ سروے بتا رہے ہیں کہ نوازشریف لیڈ کر رہے ہیں۔ سروے آرہے ہیں کہ ن لیگ پنجاب میں لیڈ کررہی ہے۔ اللہ نے موقع دیا تو سب ملکر عوام کی شبانہ روز خدمت کرینگے۔ جس کو سادہ اکثریت مل جائے تو مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔سادہ اکثریت کے بعدپارلیمنٹ میں موجود گروپ سے بھی شراکت ہوسکتی ہے۔

سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ نوازشریف جو ذمہ داری دیں گے،ادا کروں گا۔ الیکشن کا التوا پاکستان کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہوگا۔ پی ٹی آئی اپنی حرکتوں کی وجہ سے فارغ ہوئی۔پی ٹی آئی کو ہم نے کہا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرائیں؟پی ٹی آئی اپنی کمزوریاں ہمارے حصے میں کیوں ڈال رہی ہے؟ہائبرڈ ماڈل 2018کا تھا،ہمارا ماڈل آئینی تھا۔2018کا ماڈل ناکام ہو چکا ہے،بنانے والے شرمسار ہیں۔بانی پی ٹی آئی اگر پابند سلاسل ہیں تو یہ عدل اور انصاف کا معاملہ ہے۔الیکشن میں ’’بلا‘‘نہ ہو ایسی خواہش پہلے تھی نہ ہی اب ہے۔