انٹرنیشنل اکنامک فورم  کی سالانہ میٹنگ کاآغاز 

Jan 17, 2023 | 23:46 PM

ایک نیوز :انٹرنیشنل اکنامک فورم کی سالانہ میٹنگ کاآغاز 16جنوری سے ہو چکا ہے ۔ 100شراکت داروں سمیت ہزاروں لوگ سوئس اسکی ریسارٹ شہر میں اس ہفتہ ’کوآپریشن ان اے فریگمنٹیڈ ورلڈ‘ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس مرتبہ میٹنگ کی تھیم ’کوآپریشن ان اے فریگمنٹیڈ ورلڈ‘ ہے۔ میٹنگ میں یوکرین بحران، عالمی افراط زر، ماحولیاتی تبدیلی جیسے ایشوز پر بحث کا امکان ہے۔

میٹنگ کی شروعات کرسٹل ایوارڈ کی تقریب سے ہوئی۔یہ ایوارڈ ممتاز فنکاروں کو ان کی کامیابیوں کے لیے دیا جاتا ہے، جو معاشرے کے تمام رہنماؤں کو جوڑنے کے لیے کام کرتے ہیں اور لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔
کرسٹل ایوارڈ فنکار مایا لِن، امریکی تھیٹر آرٹسٹ رینی فلیمنگ، ایکٹر ادریس ایلبا اور سبرینا دھوورے ایلبا کو دیا گیا۔

ایوارڈ تقریب کے بعد ’آئی سی یو‘ میوزک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جسے اتحاد اور تعاون کے ایک طاقتور تہذیبی پیغام کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

میٹنگ میں اگلے پانچ دنوں میں 50 سے زیادہ حکومتوں یا ملکوں کے سربراہان کے شرکت کرنے کی امید ہے۔

مزیدخبریں