کوٹ ادو،غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل

Jan 17, 2023 | 23:29 PM

ایک نیوز :کوٹ ادو کے علاقے  دائرہ دین پناہ کی حدود میں بھائی نے بہن کو غیرت کے نام پر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے ضلع کوٹ ادو میں آج بھی جہالت کا دور عام ہے جہاں غیرت کے نام پر قتل و غارت جاری ہے۔ پسند کی شادی کرنا مقتول رافعہ بی بی کیلئے موت کا سبب بن گئی۔ رافعہ نے دو ماہ قبل مظفر اقبال نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی جو بھائی کو گورا نہ تھی۔ملزم فہیم نے اپنے کزن نعیم اور سمیع اللّٰہ سے ساز باز ہو کر بہن کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ تینوں ملزمان نے بہن سے راضی نامہ کے بہانہ بنا کر دھوکے سے فائر مار کر قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے لڑکی کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹمارٹم کیلئے آر ایچ سی ہسپتال دائرہ دین پناہ میں منتقل کردی۔

مزیدخبریں